31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:39
مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
جیو نیوز - کراچی …مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے امیدواروں نے عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ قومی اسمبلی کی نشست NA-258کے لئے علامہ محمد علی زیدی ، 257 سے ڈاکٹر حسن جعفر اور احسن عباس،253سے اصغر زیدی اور محمد حسین جعفری، -239 علی سجاد رضوی،250 سے علی حسن نقوی جبکہ 127(سندھ اسمبلی) کے لئے سید حسن عباس رضوی اور مختار حسین ،118 کے لئے بانو جعفر(ثروت عسکری)،-119سے محمد حسین جعفری، 126 سے علامہ دیدار علی جلبانی،94سے سلمان علی حسینی،102سیعلامہ علی انور جعفری،107 سے اقبال حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ اپنے ووٹوں کی طاقت سے پاکستان دشمن قوتوں کو رسوا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے نجات، تعلیم کے فروغ ، غریب پرور حکومت کے قیام،وحدت کے فروغ اور فرقہ واریت کی بیخ کنی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور اس راہ میں اپنی ثابت قدمی سے دشمن کو فرار پر مجبور کردیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی نشست 252سے علامہ محمد حسین کریمی اور شاکر علی راوٴجانی جبکہ سندھ اسمبلی 117سے شاکر علی راوٴجانی سٹی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔