1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:25
لاہور:نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاون لاہور میں ہورہا ہے،اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے تمام امیدوارو ں کو اپنے اپنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی تاہم آئندہ دوروز میں ٹکٹ جاری کرنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔آج کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ پارٹی کے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنما کن حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں امیدواروں کے حتمی ناموں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے والے دیگر لیگی دھڑوں اور جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔