1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:25
پرویز مشرف کی حلقہ 250 پر کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض
آج نیوز - سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو پچاس پر داخل کاغذات نامزدگی کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی،سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو پچاس پر داخل کاغذات نامزدگی پر اختیار علی چنا ایڈوکیٹ نے اعتراض سٹی کورٹ کراچی میں داخل کرا دیا، درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف جو قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو پچاس سے قومی اسمبلی کے امیدوار وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزار بھی قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو پچاس سے الیکشن میں حصہ لے رہیں ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے انکے خلاف کوئی بھی مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے جبکہ پرویز مشرف کے خلاف بینظیر بھٹو، اکبر بگٹی اور ججز تشدد کیس زیر التواء ہیں۔ لہذا سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔