1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:25
سپریم کورٹ :جعلی ڈگری ازخودنوٹس کی سماعت
آج نیوز - سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری از خود نوٹس کی سماعت،سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں چھ ماہ گزر گئے،اب جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی،تاہم چیف جسٹس کا کہنا ہے جعلی ڈگری والے دوہزار آٹھ سے ہی نا اہل ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ جعلی ڈگری سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ چھ ماہ گزر چکے ہیں اب جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی،تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ اگر چھ ماہ گزر گئے ہیں تو کیا جعلی ڈگری والے اب اہل قرار پائیں گے،انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے جعلی ڈگری کے تحت دوہزار آٹھ کا الیکشن لڑا وہ اسی سال سے نا اہل ہیں،انکے کیخلاف کیسز سیشن ججز کو بھیجوانے کا حکم دیا گیا تھا ،کیس کی سماعت ابھی جاری ہے۔