تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:35

پنجاب کی 4 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

آج نیوز - پنجاب کی چار رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے حلف لیا۔گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے اراکین کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم عزیز سیٹھی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے سلیمہ ہاشمی،عارف اعجاز،طارق پرویز اور شمس محمود سے حلف لیا۔ نگراں کابینہ میں شامل سلیمہ ہاشمی معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.