تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:45

کراچی:سابق صدرمشرف کیخلاف وکلاء کا احتجاج وعدالتی بائیکاٹ

آج نیوز - کراچی میں پرویز مشرف کے خلاف وکلاء کا احتجاج اورعدالتی امور کا بائیکاٹ جاری ہے جس سائلین پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ہڑتال انتیس مارچ کو سابق صدر پرویز مشرف کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پروکلاء سے رینجرز کے ناروا سلوک اورہائیکورٹ کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف سندھ بارکونسل کی اپیل پر کی جا رہی ہے،کراچی بار، ملیربار اور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ ماتحت عدالتوں میں بھی وکلاء پیش نہیں ہوئے۔ جیلوں سے قیدیوں کو بھی عدالت نہیں لایا گیا، وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے موقع پرسائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورانہیں مقدمات کی آئندہ تاریخ دے دی گئی، ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.