1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:55
کراچی:فائرنگ وپرتشددواقعات میں مزید 3 افرادقتل
آج نیوز - شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری موسٰی لین میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاون سے ستر سالہ یوسف کی لاش برآمد ہوئی جسے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔ مقتول بلدیہ کا رہائشی تھا۔ کھارادر بانٹوا اسپتالکی گلی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔