تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:5

پنجاب:لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہریوں کی زندگی اجیرن

آج نیوز - پنجاب میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس سے بائیس گھنٹے کی طویل بندش نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ صوبائی دالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے،گوالمنڈی،ٹھوکر نیاز بیگ،مزنگ،گلشن راوی،اقبال ٹاون،ساندہ،سوڈی وال،سمن آباد اور اچھرہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اندرون لاہور کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر گھنٹے بعد تین سے چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے زیادہ ترعلاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد کے بیشتر علاقوں میں ہر دو سے تین گھنٹے بجلی بند رہنے کے بعد بعض اوقات دس سے پندرہ منٹ تک ہی بحال ہوتی ہے جو پھر غیر معینہ مدت کے لیے غائب ہو جاتی ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث رہائشی علاقوں اور تجارتی مراکز میں یو پی ایس بھی جواب دے چکے ہیں۔ سیالکوٹ، گجرات،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں سولہ گھنٹے سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دی ہیں۔امن آباد،لدے والا وڑائچ،قلعہ دیدار سنگھ،سمندری سمیت صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شیخوپورہ، ملتان،ساہیوال ، ساہی وال، سرگودھا، مظفرگڑھ،جھنگ،ملکوال،بھکر،میانوالی،رحیم یار خان،اوکاڑہ اور بہاولپور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.