1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:25
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: 30 ممکنہ قومی کھلاڑیوں کا اعلان
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان یونس خان اورنوجوان اسپنررضا حسن کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں ہے۔چھ سے تئیس جون تک انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپئینزٹرافی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں ناقص کارکردگی کے باعث مڈل آرڈربیٹسمین یونس خان کواسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ نوجوان اسپنررضا حسن سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز کومتاثرنہ کرسکے جبکہ آل راوٴنڈرعبدالرزاق کوایک بارپھرنظراندازکردیا گیا۔ اسکواڈ میں دونئے کھلاڑیوں عمران خان اوروکٹ کیپرمحمد رضوان کوشامل کیا گیا ہے۔ تیس رکنی اسکواڈ ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمران فرحت، احمد شہزاد،مصباح الحق ، حماد اعظم، عمر اکمل ،شعیب ملک، عمر امین، شاہد آفریدی، راحت علی، اسد شفیق،ایم رضوان، کامران اکمل،سہیل تنویر، عمر گل ،احسان عادل،عبدالرحمان،ذوالفقار بابر، حارث سہیل ، سعید اجمل، یاسر عرفات، وہاب ریاض،جنید خان،عمران خان ، اظہر علی، اسد علی ،انور علی ، محمد عرفان اور اعزاز چیمہ پرمشتمل ہے۔ پاکستان کوچیمپئینزٹرافی کیلئے حتمی پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب چھ مئی تک کرنا ہے۔