تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:45

اینڈی مرے نے میامی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آج نیوز - برطانیہ کے اینڈی مرے نے ا سپین کے ڈیوڈ فیررکوشکست دیکرمیامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس کامیابی کی بدولت اینڈی مریورلڈ رینکنگ میں راجرفیڈررکی جگہ دوسرے نمبرپرآگئے۔امریکہ کے شہر میامی میں کھیلے گئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود ڈیوڈ فیررکومات دی۔ مریکی کامیابی کا اسکوردوچھ، چھ چاراورسات چھ رہا۔ یہ یوایس اوراولمپک چیمپئین مریکا ماسٹرزون تھاوٴسند سیریزکا نواں ٹائٹل ہے۔ میچ کے دوران دونوں پلئیرزکیدرمیان سخت مقابلہ ہوا۔ فیررنے پہلا سیٹ چھ دوسے جیتا لیکن مرے نے دوسرے سیٹ میں چھ چارسیکامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔ تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں فیررفتح کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن مرے نے سیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی کی بدولت اینڈی مریورلڈ رینکنگ میں راجرفیڈررکی جگہ دوسرے نمبرپرآگئے۔ مریاس سے قبل دوہزارنومیں بھی ورلڈ نمبرٹورہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.