تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:6

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا،تاہم مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش لوئردیرمیں تنتیس جبکہ پاراچنارمیں تیرہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ،جبکہ راولپنڈی ،سرگودھا ،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،پشاور،کوہاٹ ،شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں صفر اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.