1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:15
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ:سری لنکا پہلے،پاکستان چوتھے نمبر پر
آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نینئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ سری لنکا کی ٹیم بدستورنمبرون پوزیشن پرموجود ہے جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبرہے۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کوواحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکرآئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقراررکھی۔ ٹی ٹوئنٹی چیمپیء ویسٹ انڈیزکی دوسری اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان ٹیم بدستورچوتھی پوزیشن پربراجمان ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میککلم بدستورپہلی پوزیشن پرہیں۔ سری لنکا کے مہیلا جیاوردھنے دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیل چوتھی سے تیسری پوزیشن پرآگئے۔ ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد حفیظ ایک درجے بہتری کے بعد پندرہویں جبکہ عمراکمل بدستور انیسویں پوزیشن پرہیں۔ بالرزرینکنگ میں ویسٹ انڈیزکے سنیل نرائن سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل دوسری اوراجنتھا مینڈس تیسری پوزیشن پرہیں۔ محمد حفیظ اورشاہد آفریدی نے ایک ایک درجے بہتری کے بعد بالترتیب نویں اوردسویں پوزیشن حاصل کرلی۔ عمرگل ایک درجے بہتری کے بعد سترویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔