تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:25

ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے قومی ٹینس ٹیم میانمار روانہ

آج نیوز - نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے پانچ رکنی قومی ٹینس ٹیم میانمار چلی گئی۔ٹینس اسٹار عقیل خان ٹائی میں پاکستان کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔لاہور سے میانمار جانیوالی قومی ٹینس ٹیم میں تین کھلاڑی عقیل خان،یاسر خان اور محمد عابد جبکہ نان پلینگ کیپٹن محمد خالد اورٹریننر ڈاکٹر اویس ضیاء شامل ہیں۔امریکہ میں میامی ٹینس چیمپیئن شپ کا ڈبلز ایونٹ اپنے نام کرنیوالے اعصام الحق میانمار میں ہی ٹیم کوجوائن کریں گے۔روانگی سے پہلے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عقیل خان کا کہنا تھا کہ ٹائی گراس کورٹ پر ہونے کی بنا پر پاکستان کے جیتے کے روشن امکانات ہیں۔ڈیوس کپ ٹائی پانچ سے سات اپریل تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.