تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:35

اے ٹی پی رینکنگ:اعصام الحق ایشیا کے ٹا پ کھلاڑی بن گئے

آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اے ٹی پی رینکنگ میں ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی بن گئے۔میامی ماسٹرزکا ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنرجولین راجرکی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری آئی ہے اوردونوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔ اعصام انفرادی ڈبلزرینکنگ میں پانچ درجے بہتری کے بعد چودہویں سے نویں جبکہ جولین راجرتیرہویں سے آٹھویں نمبرپرآگئے ہیں۔ اعصام اورجولین کی جوڑی ڈبلزرینکنگ میں سترہ درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ اعصام ا ے ٹی پی رینکنگ میں اس وقت ٹاپ ایشین کھلاڑی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.