تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:56

ایل پی جی ساڑھے 11 روپے فی کلو سستی

آج نیوز - ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی ساڑھے گیارہ روپے سستی ہوگئی۔ گھریلو سلینڈر ایک سو چونتیس روپے اور کمرشل سلنڈر پانچ سو پندرہ روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت تیہتر ڈالر کم ہوکر آٹھ سو پندرہ ڈالر فی ٹن پر آگئی ہے۔ جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت نوے ہزار پانچ سو اٹھہتر ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کراچی ،حیدرآباد میں فی کلوایل پی جی سو روپے میں فروخت ہوگی۔ لاہور،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اورفیصل آباد میں ایک سو پانچ روپے فی کلو ، راولپنڈی ،اسلام آباد اورمری میں ایک سو پندرہ روپے، آزادکشمیر،گلگت اورفائا میں ایل پی جی ایک سو پندرہ روپے فی کلوفروخت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.