1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:6
حکومت نے 2 سو 89 ارب روپے قرض لیا
آج نیوز - رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ حکومت نے ادارہ قومی بچت سے دو سو نواسی ارب روپے قرضہ لیا۔زرائع کے مطابق گزشتہ حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لئے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ساتھ ساتھ نیشنل سیونگ اسکیموں سے بھی دو سو نواسی ارب روپے قرضہ لیا۔ جو گذشتہ مالی سال قومی بچت اسکیموں میں کی گئی سرمیاہ کاری سے بھی زیادہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ حکومت نے مالی مشکلات سے بچنے کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کیا۔ گذشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ آٹھ فیصد سے تجاوز کر گیا، جبکہ ائی ایم ایف کا اصرار تھا کہ خسارہ جی ڈی پی کے چار فیصد سے کم رہے، دوسری جانب نگران حکومت نے بھی ٹریڑری بلز کے زریعے تیرہ سو ارب روپے قرضہ لینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو اس بات کا شارہ ہے کہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں حکومتی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا۔