تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:59

جزیرہ نما کوریا پر حالات میں بتدریج خرابی

آج نیوز - جزیرہ نما کوریا پر حالات بتدریج خراب ہوتے جارہے ہیں،جنوبی اور شما لی کوریا کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیز بیان کا سلسلہ جاری ہے اور اب جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے کسی بھی قسم کے حملے کی صورت فوری جوابی کارروائی کی جائیگی ۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کیخلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کی صورت میں بغیر سیاسی مشاورت کے فوری ردعمل ظاہر کیا جائیگا۔ پہلے شمالی کوریا کی طرف سے بیان دیا گیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد اب جنوبی کوریا کی طرف سے اس ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.