1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:6
ایم کیو ایم نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا
آج نیوز - ایم کیو ایم نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں آئین میں ترامیم کر کے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت اور ملک کو اسلحے سے پاک کرینگے،انقلاب صرف بیلٹ کے ذریعے ہی آسکتا ہے،کراچی میں ایم کیو ایم کے لال قلعہ گراونڈ میں متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنویئنر فاروق ستار نے انتخابی منشور کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ منشور کا بنیادی مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے ،مسائل کا حل وہ ہی بہتر طریقے سے کر سکتا ہے جو خود ان مسائل کا سامنا کر چکا ہو تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوان اور نچلی سطح سے عوام کو سیاسی عمل میں شریک کیا جائے گا تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکے،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صحت ، تعلیم اور معیشت ملکی ترقی کی بنیاد ہے اور ایم کیو ایم بر سر اقتدار آنے کے بعد ان بنیادی ستونوں کو مزید مظبوط بنائے گی۔انکا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے آئینی حق کو یقینی بنایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اسلحے کی ترسیل اور اسکی خرید و فروخت پر پابندی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔پانچ سال تک اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم ایک بار پھر اپنے منشور کیساتھ عوام کے درمیان موجود ہے اب دیکھنا یہ ہے متحدہ کا منشور عوام کی کسوٹی پر کس حد تک پورا اْترتا ہے۔