تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:16

جنرل کیانی سے ایساف کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

آج نیوز - افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جوزف کی آرمی چیف سے ملاقات،جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بین الاقوامی افواج کے کمانڈر سے افغانستان سے پاکستان میں حملوں کو رکوانے کا مطالبہ کردیا۔پاک فوج کے محکم تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدی صورتحال، افغانستان میں امن و استحکام اور سہ فریقی کمیشن کے حوالے سے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بیان کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کیلئے خظرہ بننے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف نے مہمان کمانڈر پر زور دیا کہ ایساف افغانستان سے پاکستان پر حملوں کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن،مستحکم اور متحدہ افغانستان چاہتا ہے،انہوں نے افغانیوں کی سربراہی میں امن عمل کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا،جنرل جوزف جن کا ایساف کمانڈر کی حیثیت سے یہ پہلا دورہ پاکستان ہے نے خطے میں استحکام کیلئے سی فریقی کمیشن اجلاس کو اہم قرار دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.