تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:19

کراچی:لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروئی،9 افراد گرفتار

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نو افراد کو حراست میں لے کر جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے تین سو سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.