تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:36

سابق وزیراعظم کے داماد کی چائنہ کمپنی میں تقرری غیرقانونی قرار

آج نیوز - اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے داماد کی پاک چائنہ کمپنی میں ڈپٹی ایم ڈی کی تقرری کو غیر قانونی قراردیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے داماد شاہ نواز کی پاک چائنہ انویسمنٹ کمپنی میں بطور ڈپٹی میجینگ ڈائریکٹرکی تقرری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کام سے روک دیا گیا ہے،کمپنی کے مینجینگ ڈائریکٹرجاوید محمود نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے داماد کی بطورڈپٹی مینجینگ ڈائریکٹر تقرری غیرقانونی طورپر ہوئی اورسابق وزیراعظم نے اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں اس عہدے پر فائزکرنے کے احکامات جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کیے جانیوالے چارمارچ کے تقرری نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے داماد شاہ نواز کی تقرری کو ماورا قانون قراردیدیا،عدالت نے کہا کہ شاہ نوازکی تقرری کی تصدیق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی نہیں کی ہے لہذا ان کی بطورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تقرری بھی غیرقانونی قراردی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.