1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:40
اسلام آباد:وفاقی پولیس کاسرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار
آج نیوز - وفاقی پولیس کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،پچیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔الیکشن سے قبل افغان بسیتیوں اورمضافاتی علاقوں میں وفاقی پولیس کا آپریشن جاری،ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے گھرگھر تلاشی کا عمل جاری ہے ،سوموار کے روز اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیراورسبزی منڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ شہرکے دیگرعلاقوں سے اسلحہ سے لیس پانچ افراد کو بھی گرفتارکرکے مقدمات درج کیے گئے پولیس کے مطابق گرفتارکیے گئے افراد سے چارپستول اورایک بندوق برایمد کی گئی ہے، جن سے مزید پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔