تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:56

سندھ:52 نشستوں پر 461 امیدوار میدان میں اترگئے

آج نیوز - سندھ میں خواتین اور اقلیتوں کی باون نشستوں پر چار سو اکسٹھ امیدوار میدان میں اترگئے۔سندھ میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے دو ہزار آٹھ کے مقابلے میں کئی نام تبدیل کئے،سندھ اسمبلی کی ایک سو تیس جنرل نشستوں کے تناسب کے حساب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد انتیس ہے،جبکہ اقلیتوں کے لئے نو نشستیں مخصوص ہیں،اسی طرح سندھ سے قومی اسمبلی کی اکسٹھ نشستوں کے تناسب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد چودہ بنتی ہے،جبکہ اقلیتوں کی دس مخصوص نشستوں کے لئے ایک سو ایک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سندھ سے خواتین کی باون مخصوص نشستوں کے لئے چار سو اکسٹھ امیدوار میدان میں اترے ہیں،ان میں زیادہ تعداد ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی،اور فنکشنل لیگ سے ہے جبکہ دیگر جماعتوں میں نیشنل پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی،نواز لیگ اور جمیعت علمائے اسلام بھی شامل ہیں،پیپلز پارٹی نے شرمیلا فاروقی،شگفتہ جمانی،اور شازیہ مری کو مخصوص نشستوں پر کامیاب کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.