1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:56
ہم آپ کے ہیں کون کے ریمیک میں کنگ خان کاسٹ
آج نیوز - بالی وڈ میں ریمیک کا ٹرینڈ بتدریج زور پکڑ تا جارہا ہے اور اب فلم ہم آپ کے ہیں کون کا ریمیک بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔فلم میں پریم کے کردارنے اپنے وقت میں نہ صرف بوڑھوں بلکہ جوانوں کے دل میں بھی اپنی جگہ بنائی تھی تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب فلم میں پریم کا کردار سلو بھائی نہیں نبھارہے ۔فلمسازوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب سلو بھائی ہم آپ کے ہیں کون میں جلوہ گر نہیں ہورہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اس کی شوٹنگ کیلئے اس سال وقت کی کمی ہے،لہذا فلم میں کردار نبھانے کیلئے کنگ خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔فلمسازوں کے مطابق کنگ خان کی فلم میں کاسٹنگ سے سلو بھائی کی سرد جنگ سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے ،لہذا اب شائقین کو انتظا ر کرنا پڑے گا کہ یہ فلم انیس سو چورانوے کی طرح باکس آفس پر راج کریگی یا نہیں ۔