تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:15

سپریم کورٹ:اسناد کی تصدیق،189 ارکان کو 5 اپریل تک کی مہلت

آج نیوز - سپریم کورٹ نے ایک سو نواسی ارکان پارلیمنٹ کو اسناد کی تصدیق کیلئے پانچ اپریل تک کی مہلت دیدی،عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایسے ارکان جنہوں نے دوہزار آٹھ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی وہ اس وقت سے ہمیشہ کیلئے نا اہل ہیں،انہیں حاصل کردہ تمام مراعات بھی واپس کرنا ہونگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جعلی ڈگری سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی،ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری نے بتایا کہ دوہزار دس سے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،تاہم ایک سو نواسی ارکان پارلیمنٹ نے ابھی تک مکمل معلومات فراہم نہیں کیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہتر اراکین پارلیمنٹ کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوئی ہیں،انتیس کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے اور تیرہ ارکان کیخلاف مقدمات زیر سماعت ہیں،عدالت کی جانب سے جاری عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری کا معاملہ ایچ ای سی کے خط کے باعث دوبارہ اٹھانا پڑا،خط کے مطابق چون ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی ہیں،جبکہ ایک سو نواسی ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق ابھی باقی ہے،عدالت نے ایک سو نواسی ارکان کو پانچ اپریل تک ایچ ای سی سے ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ارکان جنہوں نے دوہزار آٹھ کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں ڈگری سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا وہ اسی وقت سے ہمیشہ کیلئے نا اہل ہیں،انکے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔غلط بیانی کرنے والا آرٹیکل باسٹھ کی زد میں آتا ہے ایسے ارکان کیخلاف کارروائی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ سمیت ہر کوئی غیر جانبدار اور شفاف انتخابات چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ عزت سے انتخابات میں منتخب ہو کر ایوان میں جائیں،الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کی بے رحم سکروٹنی کرے،عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور دستاویزات عام آدمی کی دسترس میں دی جائیں،کیس کی مزید سماعت آٹھ اپریل کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.