تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:15

ہنزہ :پاک چین سرحد تین ماہ بعد کھلنے سے تجارت بحال

جیو نیوز - گلگت…پاک چین سرحد تین ماہ بند رہنے کے بعد کھول دی گئی۔ سرحد کھلنے کے بعد تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ پاک چین سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری سے 30اپریل تک سرحد کو گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں خنجراب کے مقام پر بند کردیا جاتاہے۔جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں معطل ہوجاتی ہیں۔ تاہم اس سال سرحد کو تین ماہ کے بعد ہی کھول دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سرحد کے دونوں طرف تمام سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.