تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:21

گوجرخان:الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

آج نیوز - ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وایڈیشنل سیشن جج نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی،اسی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔گوجرخان میں فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اکیاون کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ستائیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،جن میں سرفہرست سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہیں ،جبکہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنا کوئی امیدوارفائنل نہیں کرسکی ،تاہم مسلم لیگ ن کے پانچ امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کرائے،جبکہ تحریک انصاف کے بھی اپنا امیدوار فائنل نہ ہونے کی وجہ سے تین امیدوارمیدان میں اترے ہیں،جبکہ پی پی تھری سے پچیس اورپی پی فورسے اٹھائیس امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.