1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:25
دہری شہریت:مقدمے کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
آج نیوز - سپریم کورٹ نے دہری شہریت کے حامل افراد کو دوبارہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت نواپریل تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی،دوران سماعت رکن قومی اسمبلی دونیا عزیز کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موٴکل امریکہ میں پیدا ہوئیں، اس لیے وہاں کی شہریت ہے،عارف عزیز شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موٴکل عارف عزیز شیخ آسٹریلیا میں پیدا ہوئے، اس لیے ان کی شہریت وہاں کی ہے،سبین رضوی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے تین بچے برطانیہ میں پیدا ہوئے، اس لیے وہاں کی شہریت ہے، انہیں وکیل کرنے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے دہری شہریت کے حامل افراد کو دوبارہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی۔