تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:33

پنجاب :الیکشن کی شفافیت کیلئے ،40 افسران کی تبدیلی کاامکان

آج نیوز - پنجاب میں عام انتخابات دو ہزار تیرہ کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے سیاسی وابستگی رکھنے والے چالیس پولیس افسران کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلٰی پنجاب نجم عزیز سیٹھی کی صدارت میں ہونے والے امن و امان اجلاس میں عام انتخابات کو غیر جانبدار اور پرامن بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان کی جانب سے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے چالیس پولیس افسران کی فہرست بھی پیش کی گئی جن میں ایس ایچ او سے لیکر ایڈیشنل آئی جی تک کے اہلکار شامل ہیں۔یہ فہرست سابق آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے تیار کروائی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ ان افسران کی تبدیلی کا فیصلہ آج کسی بھی وقت متوقع ہے تاکہ الیکشن کو پرامن ،شفاف اور غیر جانبدار بنایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.