تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:36

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ عارضی طورپر بند

آج نیوز - کاغذات نامزدگی اپ لوڈ کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پھر بند ہو گئی ہے جسے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،گزشتہ دو روز میں ویب سائٹ چار دفعہ بند ہو چکی ہے۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر حیات کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اپ لوڈ کئے جانے کے بعد ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا تھا اور پچاس ہزار لوگ فی منٹ ویب سائٹ کا جائزہ لے رہے تھے جس کے باعث اسے پی ٹی سی ایل کی جانب سے بند کردیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کا سرور کنیڈا میں ہے اور متبادل انتظام کے تحت اسیبحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،گزشتہ دو روز میں ویب سائٹ چار مرتبہ بند ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.