تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:39

ہمت والا باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام

آج نیوز - انیس سو اسی میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم ہمت والا کا ریمیک شائقین کی خاطر خواہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔فلم پنڈتوں کے مطابق انتیس مارچ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم توقع کے مطابق آمدنی نہیں کرسکی ہے ۔فلم میں اجے دیوگن ،پاریش راول اور تمنا بھاٹیا نے مرکزی کردار نبھائیں ہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق ابتداء میں جمعے کے روز فلم نے باکس آفس پر صحیح کاروبار کیا تھا بعدازاں اسکے متعلق منفی بیانات نے فلم کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب نہیں کرے ۔تجزیہ کار وں کے مطابق ابھی تک فلم صرف اکتیس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔پہلے ہمت والا فلم میں مرکزی کردار جتیندرا اور سری دیوی نے نبھائے تھے لیکن اسکے ریمیک میں اجے اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں جسکا اندازا س بات سے لگایا جاسکتا ہے سوشل میڈیا پر ردعمل سے لگایا جاسکتا ہے، تاہم اب دیکھتے ہیں کہ آگے ہوتا ہے کیا ،اس کے لئے ابھی انتظار کرنا پڑے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.