1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:46
آٹھویں قومی ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان
آج نیوز - پی سی بی ویمن ونگ نے آٹھویں قومی ویمن کرکٹ چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ویمن چیمپیئن شپ چار سے انیس اپریل تک لاہور اور مریدکے میں کھیلی جائے گی، جس میں تیرہ ریجنز اور تین محکموں سمیت پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔ پول اے میں شامل زیڈ ٹی بی ایل، کراچی، لاہور، پاکستان یونیورسٹی، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کے میچز لاہور میں ہونگے اور پول کی ٹاپ ٹیم فاتح قرار پائے گی جبکہ پول بی ون میں اسلام آباد،پاکستان بورڈ، بہاولپور،پشاور اور پول بی ٹو میں سیالکوٹ،حیدرآباد،ایبٹ آباد اور کوئٹہ کو رکھا گیا ہے جن کے میچز مریدکے میں کھیلے جائیں گے۔ پول بی ون اور ٹو کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔