1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:49
کراچی :پیاز 7.5 روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو مقرر
آج نیوز - کراچی سبزی منڈی میں ایک روز میں پیاز ساڑھے سات روپے اضافے سے پینتالیس روپے فی کلو پر پہنچ گئی، ریٹیل مارکیٹ میں قیمت ساٹھ سے ستر روپے فی کلو ہے۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپوٹرز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد کے مطابق سبزی منڈی میں مقامی پیاز تین سو روپے اضافے سے اٹھارہ سو روپے فی من پر پہنچ گئی، جس سے فی کلو قیمت ساڑھے سات روپے بڑھ کر پینتالیس روپے ہو گئی، جبکہ ریٹیل میں فی کلو پیاز ساٹھ سے ستر روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔ ملک میں پیاز کی پیداوار میں کمی کے باعث بھارت سے درآمدی پیاز کے تین سو کنٹینرز آچکے ہیں، بھارتی پیاز انیس سو سے دوہزار روپے فی من فروخت کی جارہی ہے۔