تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:55

پاکستان و آئی ایم ایف میں مذاکرات رواں ہفتے ہونگے

آج نیوز - پاکستانی حکام اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستانی حکام سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق بات چیت کرے گا، مذاکرات میں پاور سیکٹر میں اصلاحات کا ایجنڈا سرفہرست ہوگا، واضح رہے آئی ایم ایف کافی عرصے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کے لئے اصرار کرتا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی تحلیل کر کے پاور ڈسٹری بیوشنز کمپنیز کو خودمختاری دینے کے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بااختیار بنانا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.