1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:5
فرنس آئل کی قلت،بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
آج نیوز - فرنس آئل کی شدید قلت کے خدشات پر ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا، پی ایس او حکام کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تاحال فرنس آئل کی درآمد کے لئے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں رواں ماہ فرنس آئل کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے، پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ فرنیس آئل کی عدم دستیابی کے باعث مستقبل قریب میں پورے ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ ہے۔