1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:36
بلوچستان میں انتخابی فہرستیں پہنچانے کیلئے جی ایچ کیو کو خط
آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں انتخابی فہرستیں پہنچانے کیلئے جی ایچ کیو کو دو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں انتخابی فہرستیں فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے جی ایچ کیو سے دو ہیلی کاپٹرمانگیں ہیں، خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابی فہرستیں زمینی راستے سے پہنچانا مشکل ہیں ، کیونکہ بلوچستان کے کچھ علاقے سورش زدہ ہیں جس کے باعث جی ایچ کیو سے دو ہیلی کاپٹر مانگے گئے ہیں۔