تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:46

این آئی سی ایل کیس: امین فہیم سمیت6 افراد کے وارنٹ گرفتاری

آج نیوز - کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم سمیت چھہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم سمیت چھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ صوبائی اینٹی کرپشن کے لنک جج ثنااللہ غوری نے ایل آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم سمیت جن چھہ افراد کے وارنٹ جاری کئے ان میں سلمان غنی، امین قاسم داد، جاوید سید، خالد انور اور امین حسین شامل ہیں ،عدالت نے تمام افراد کو بارہ اپریل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کیس میں عدم پیشی کی بناء پر جاری ہوئے۔ ملزمان پر الزام عائد ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے کو کرروڑں روپے کا نقصان پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.