تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:16

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا دن

آج نیوز - آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج دوسرا دن ہے، اب تک چار ہزار چھ سو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو پورے ملک سے مجموعی طور پر دس ہزار چار سو اٹہتر کاغذات نامزدگی وصول ہوئے، جس میں قومی اسمبلی کے لیے تین ہزار چار سو اٹہتر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے چھ ہزار چھ سو اٹہتر اور پنجاب اسمبلی کے لیے تین ہزار ایک سو اڑتالیس کاغذات موصول ہوے۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے ایک سو اٹہتر، پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے گیارہ سو تریسٹھ کاغذات جمع کرائے گے۔ نادرا نے نو ہزار چھیاسی، ایف بی ایر نے پانچ ہزار نو سو اکیاسی، نیب نے پانچ ہزار تین سو پچپن اور سٹیٹ بینک نے پانچ ہزار تین سو چھپن کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے، جبکہ پانچ سو سے زائد فارم الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر ڈال دئے ہیں ،چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کی ویب سائٹ پر جاری تفصیل کے مطابق ان کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے اور انہوں نے تین سال میں اٹھائیس لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیا، این اے ایک سو پانچ گجرات سے ان کے مقابلے میں چوہدری احمد سعید نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل سات اپریل تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کو رد یا قبول کرنے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی حتمی تاریخ دس اپریل مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی ٹربیونل سترہ اپریل تک ان اپیلوں پر فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کو اٹھارہ اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی۔ مکمل چھان بین کے بعد الیکشن کمیشن انیس اپریل کو انتخابی امیدواروں کی حتمی نظر ثانی شدہ فہرست شائع کرے گا جو گیارہ مئی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.