2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:25
وفاقی کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے
آج نیوز - پندرہ رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔ پندرہ رکنی نگران وفاقی کابینہ میں سات وزراء پنجاب، تین سندھ اور بلوچستان جبکہ دو وزراء خیبرپختونخوا سے لیے گئے ہیں۔ نگراں کابینہ میں جن وزراء کو شامل کیا گیا ہے ان میں ملک حبیب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمد بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک ، عارف نظامی، سہیل وجاہت صدیقی، شہزادہ احسن اشرف ،، مقبول رحمت اللہ، عبدالمالک کاسی، اسد اللہ مندوخیل، میر حسن ڈومکی، ڈاکٹرثانیہ نشتر، فیروز جمال شاہ کاکاخیل، ڈاکٹر یونس سومرو اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔