2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:25
سابق رکن اسمبلی خلیفہ عبد القیوم کو جعلی ڈگری کیس میں 3سال کی سزا
جیو نیوز - ڈی آئی خان …جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو 3 سال قید،5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو 3 سال قید،5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ خلیفہ عبدالقیوم 2008کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔