تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:36

بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے

آج نیوز - پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ناراض پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رات گئے دبئی سے بلاول ہاوس کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گے اور پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پہنچ کر ہدایت کی ہے کہ بلاول ہاوس کے میڈیا سیل کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.