تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:46

فوج کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں، پرویز مشرف

آج نیوز - آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ انہیں جان کے خطرات ہیں لیکن سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ کسی بھی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد اپنی رہاش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اگر مسلم لیگ ن کی کسی اور سے کوئی ڈیل ہوئی ہو تو وہ نہیں جانتے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ مگر سیاسی سرگرمیاں ختم نہیں کریں گے۔ شفاف انتخابات صرف فوج کی نگرانی میں ہی ہوسکتے ہیں۔ ایک سوال پر سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے کبھی ملک میں مارشل لاء نہیں لگایا۔ مارشل لاء کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ کہتے وہ قانون بن جاتا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کسی بھی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے تاہم ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی امید ہے۔ سابق صدر نے اپنی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ انھیں اتنی زیادہ سیکورٹی دے کون رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.