تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:24

دورہ جنوبی افریقہ پر ذکاء اشرف کو بریفنگ

آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو حالیہ دورہ افریقہ پر پریذنٹیشن دی۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان جبکہ ٹیسٹ میں کلین سویپ شکست پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے پی سی بی کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف کو حالیہ دورہ جنوبی افریقہ کے بارے میں پریذنٹیشن دی۔ مینجر نوید اکرم چیمہ نے ڈسپلن کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق اور بلے باز محمد حفیظ کے درمیان اختلافات کو بے بنیاد قرار دیا۔ کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا جبکہ وہ ون ڈے سیریز تین دو سے ہارنے کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن تھے تاہم انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا موٴقف تھا کہ دنیائے کرکٹ کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی سرزمین پر کھیلنا کافی مشکل تھا تاہم پاکستان نے اپنی صلاحیت سے بھی کم کارکردگی دکھائی، جو مایوس کن ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور باوٴلنگ میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.