2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:28
وہاب ریاض نے پہلی منگنی توڑ کر دوسری منگنی کر لی
آج نیوز - قومی کرکٹر وہاب ریاض نے انگلینڈ میں مقیم لڑکی بشریٰ ارشد سے منگنی توڑ کر لاہور کے صنعتکار کی بیٹی زینب سے نئی منگنی کر لی، رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ قومی کرکٹر وہاب ریاض کے اہل خانہ نے لندن میں مقیم پاکستانی نڑاد بزنس مین محمد ارشد کی صاحبزادی بشرٰی سے منگنی طے کی تھی اور پچھلے برس لندن کے ہوٹل میں ہونے والی منگنی کی تقریب میں دونوں فیملیز کے قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔ کچھ عرصہ بعد یہ منگنی ٹوٹ گئی، اب وہاب ریاض کی فیملی نے مقامی صنعتکار کی بیٹی زینب سے نئی منگنی کر دی ہے۔ وہاب ریاض کے والد اور بہن عمرے کی سعادت کے بعد واپس پاکستان آئیں گے اور پھر ان کی شادی کی تاریخ طے کریں گے، توقع ہے کہ وہاب ریاض اور زینب رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔