2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:53
جعلی ڈگری: سابق ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کو 5سال قید کی سزا
آج نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو سزا سنادی گئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حیات اللہ خان کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے حلقہ پی کے چونسٹھ سے سابق رکن اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کی اسناد کی عدم تصدیق کے باعث انہیں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ خلیفہ عبدالقیوم کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خلیفہ عبدالقیوم دو ہزار آٹھ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔ خلیفہ عبدالقیوم کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔