2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:13
سندھ: امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف احتجاج، شٹر ڈاؤن
آج نیوز - پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف ہالا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، شہر میں شٹر بند ہڑتال ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، کارکنوں کی جانب سے مخدوم امین فہیم کے حق میں ریلی نکالی گئی، شرکاء نے شہر بھر کا گشت کیا۔ ٹھٹھہ میں بھی مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے، شہر میں مکمل شٹربند ہڑتال ہے، کئی مقامات پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ٹرانسپورٹ کم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔