تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:13

جعلی ڈگری:سابق وفاقی وزیر ہمایوں کرد کو ایک سال قید اورجرمانے کی سزا

جیو نیوز - کوئٹہ…جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیزکرد کو ایک سال قید اور پانچ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ ہمایوں عزیز کرد کوسبی سیشن جج کی عدالت نے سزا سنائی۔ ہمایوں عزیز کرد این اے 267کچھی ،جھل مگسی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل سیشن جج فائیو کی عدالت نے ڈگری جعلی ثابت ہونے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں سنٹرل جیل بھجوادیا گیا۔خلیفہ عبدالقیوم 2008کے انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے پی کے 64سے آزاد حیثیت سے میں کامیاب ہوئے تھے۔ صوابی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار علی خان کو بھی جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اورپانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاچکی ہے،جبکہ جعلی ڈگری پر پیپلزپارٹی کے جمشید دستی پر مظفرگڑھ اور عامر یار وارن پر بہاول پور میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔جعلی ڈگری پر سزا پانے والے اراکین کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،کیونکہ سپریم کورٹ نے 189سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈگری کی تصدیق کیلئے جمعے تک کی مہلت دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.