تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:57

کراچی: رینجرز کا آپریشن، متعدد افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راشد خان نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب بھینس کالونی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا،جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، کورنگی ڈھائی نمبر، ناصر جمپ، نورانی بستی اور گلگتی محلہ سمیت کٹی پہاڑی اور قصبہ کالونی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے چھ سو اہلکاروں نے حصہ لیا، مذکورہ علاقوں میں کارروائی کے دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی۔ زیر حراست ملزمان سے مختلف اقسام کے ہتھیار برامد ہوئے۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے داخلی اور خارجی راستے آمدورفت کے لیے بند کردیئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.