تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:37

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی بارہویں قسط ادا کردی

آج نیوز - پاکستان نے آئی ایم ایف کے قرضے کی دس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کی بارہویں قسط کی ادائیگی کردی۔ ایک ہفتے کے دوران آئی ایم کو ایس بی اے کے تحت قرضے کی ادائیگی کی یہ دوسری قسط ہے، اس سے قبل اٹھائیس مارچ کو پاکستان نے آئی ایم ایف کے قرضے کی چودہ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کی گیارہویں قسط اداکی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کے درمیان طے شدہ شیڈول کے مطابق یکم اپریل کو قرضے کی بارہویں قسط کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کے سات کروڑ دس لاکھ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کی ادائیگی کرنا تھی۔ اس طرح ایف ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے مجموعی طور پر آئی ایم ایف کو قرضوں کی مد میں پچیس کروڑ ڈالر ادا کئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کو دس مئی کو آئی ایم ایف کے قرضے کی مد میں نو کروڑ اٹھاون لاکھ ایس ڈی آر کی ادائیگی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایس بی اے کے تحت بقیہ تین ارب سات کروڑ ایس ڈی آر کی ادائیگی ستمبر دو ہزار پندرہ تک مکمل کرنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.