2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:47
پانچ سال میں پاک، چین تجارت میں 70 فیصد اضافہ
آج نیوز - گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت ستر فیصد بڑھ گئیں، چین کو پاکستانی برآمدات میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ اسلام آباد میں قائم مقام چینی سفارخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے کہا ہے کہ پاک چین دوطرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چین پاکستان کے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت ستر فیصد اضافے سے بارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اسی دوران پاکستانی برآمدت سو فیصد سے زائد بڑھی ہیں۔ پانچ برسوں کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ کر دو ارب بیس کرور ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں کے ایک سوبیس سے زائد منصوبوں پر کام کررہا ہے جو دو طرفہ روابطہ میں استحکام کی علامت ہیں۔